شہرِ اقتدار میں فینسی نمبر پلیٹ کے معاملے پر ٹریفک وارڈن سے جھگڑا کرنے والی خاتون کا تعلق انتہائی با اثر سیاسی خاندان سے نکل آیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون ولایت ترکئی کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر لیاقت ترکئی کی بھتیجی ہیں۔ اس کے علاوہ خاتون کے بہنوئی ذیشان خانزادہ بھی پی ٹی آئی کے سینیٹر ہیں۔ خاتون کے چچا زاد بھائی شہرام ترکئی خیبر پختونخوا میں صوبائی وزیر بلدیات ہیں۔
امیروں کے لیۓ قانون ایک اور عام عوام کے لۓ دوسرا قانون – عورت شکایت کرے تو فورا FIR اور اگر عورت پولیس والے کو گریبان سے پکڑے تو سارا سسٹم چپ کیونکہ وہ ایک امیر زادی ہے – اسکا جواب کون دے گا @ICT_Police @ITP_Police @DigIslamabad @ICTA_GoP @arsched pic.twitter.com/BWwhLHKzC2
— Ansar Malak (@AnsarMalak1) July 16, 2021
خیال رہے کہ اسلام آباد میں مہنگی گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر ایک ٹریفک وارڈن نے خاتون کا چالان کیا اور اس کی گاڑی سے نمبر پلیٹ اتار دی تھی جس پر خاتون نے جھگڑا بھی کیا تھا۔