فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو
فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو

قرنطینہ سینٹرمیں پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے دو ساتھی اہلکار جاں بحق

پشاور کے علاقے دوران پورقرنطینہ سینٹرمیں تعینات پولیس اہلکارکی فائرنگ سے سب انسپکٹر اور حوالدارشہید ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کےلیے قائم کیے گئے آئیسولیشن سنٹر میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گل رحمان نامی سب انسپکٹر اور عمران نامی حوالدارجاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے جس کو گرفتار کر لیاگیا جبکہ واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔