مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ داسو حادثے نے ہمیں شرمندہ کردیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو اس واقعے پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت ایل این جی منصوبہ پرسیاست کررہی ہے ،پاکستان میں پہلی بار گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کوعید قربان سے پہلے قربان کر دیا ہے جبکہ عمران خان نے پاکستان کوبدترین مسائل میں دھکیل دیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر ایماندار کے دور میں جتنی کرپشن ہو رہی ہے پہلے کبھی نہیں ہوئی ،نوازشریف کے منصوبے ملک بھرکے چپے چپے پرنظر آتے ہیں ،آٹاچینی پیٹرول کے نام پرعوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹاجا رہا ہے ۔