افغانستان کے ساتھ کشیدہ صورتحال۔اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب

وزیر اعظم کے طلب کردہ اجلاس میں افغانستان کی حالیہ صورتحال پر حکمت عملی بنائی جائے گی،ں اہم فیصلےمتوقع

               
July 19, 2021 · اہم خبریں, قومی
دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز بھی زیرغورآئیں گے ۔فائل فوٹو

دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز بھی زیرغورآئیں گے ۔فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے ساتھ کشیدہ صورتحال پراعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کی توقع ہے ۔

وزیر اعظم کے طلب کردہ اجلاس میں افغانستان کی حالیہ صورتحال پر حکمت عملی بنائی جائے گی جبکہ دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز بھی زیر غور آئیں گے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت گزشتہ شب بنی گالہ میں بھی اہم مشاورتی اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات زیر غورآئے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔