افغانستان سے تربیت یافتہ دو دہشت گرد گرفتار
دونوں ملزمان نے 2013 میں کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیارکی جبکہ ملزمان بھتہ خوری،ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں۔
دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ،دستی بم،ایمونیشن اوردیگرسامان برآمد کرلیا گیا۔فائل فوٹو
کراچی:تھانہ اسٹیل ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے تربیت حاصل کرنے والےدو دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دونوں ملزمان نے 2013 میں تحریک طالبان پاکستان سجناں گروپ میں شمولیت اختیارکی جبکہ ملزمان بھتہ خوری،ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی،دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ،دستی بم،ایمونیشن اوردیگرسامان برآمد کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔