عمر شریف کا تیسری بیوی کے ساتھ جائیداد کا تنازعدالت پہنچ گیا

عمر شریف کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیا۔

               
July 19, 2021 · اہم خبریں, قومی
جرمنی میں اسٹاپ اوورکے دوران نمونیا کے باعث ان کی صحت بگڑگئی۔فائل فوٹو

جرمنی میں اسٹاپ اوورکے دوران نمونیا کے باعث ان کی صحت بگڑگئی۔فائل فوٹو

کراچی:معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف نے جائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمر شریف کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ان کی تیسری اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے ساتھ ہی عمر شریف کے سول مقدمے پر فریقین کو 10 اگست کے لیے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔کامیڈین عمر شریف کو وہیل چیئر پر سندھ ہائی کورٹ لایا گیا، ان کے ہمراہ وکیل بھی تھے۔

وکیل عمرشریف نے کہا کہ اداکار نے 2016ء میں بینک سے قرضہ لے کر اپارٹمنٹ خریدا، وہ اب شدید علیل ہیں اور انہیں بھولنے کی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ دسمبر 2020ء میں زرین غزل نے گفٹ ڈیڈ بنواکر عمر شریف سے دستخط کروالیے۔

عمر شریف کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ خدشہ ہے کہ اب 11 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل فروخت کرنا چاہتی ہیں۔