تحریک انصاف کے 4 امیدواروں کو ڈی آر او نے طلب کرلیا

عدم حاضری کی صورت میں یکطرفہ کارروائی ہو گی جو نااہلی پر ختم ہو گی۔ذرائع

               
July 23, 2021 · اہم خبریں, قومی
لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی۔فائل فوٹو

لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی۔فائل فوٹو

مظفر آباد:وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کی پابندی کے باوجود جلسے میں شرکت اور تقریر پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) مظفرآباد نے تحریک انصاف کے 4 امیدواروں کو آج 3 بجے طلب کرلیا۔

ڈی آر او کی جانب سے چاروں امیدواروں کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عدم حاضری کی صورت میں یکطرفہ کارروائی ہو گی جو نااہلی پر ختم ہو گی۔