پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے بھتہ کی رقم اور ڈھائی گھنٹے تک کی ویڈیو کے بارے میں تفتیش کرنی ہے
پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے بھتہ کی رقم اور ڈھائی گھنٹے تک کی ویڈیو کے بارے میں تفتیش کرنی ہے

عدالت نےبلیک میلرعثمان مرزا کا3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

لڑکا لڑکی تشدد کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا اور اس کے دو ساتھیوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔اس حوالے سے پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے بھتہ کی رقم اور ڈھائی گھنٹے تک کی ویڈیو کے بارے میں تفتیش کرنی ہے۔

پولیس کی استدعا پرعدالت نے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی تشدد کیس کی سماعت کی گئی۔جہاں ملزمان محب بنگش اور بلال مروت کو جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے بھتہ کی رقم اورڈھائی گھنٹے تک کی ویڈیو سے متعلق بھی تفتیش کرنی ہے۔ملزمان کو پیر کے روز دوبارہ عدالت کےروبرو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔