نورمقدم کے وکیل شاہ خاور بھی عدالت میں پیش ہوئے۔فائل فوٹو
نورمقدم کے وکیل شاہ خاور بھی عدالت میں پیش ہوئے۔فائل فوٹو

نور مقد م قتل کیس۔ ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

عدالت نے سابق سفیرکی بیٹی نور مقدم کے قتل میں گرفتار ملزم ظاہر جعفرکے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کی جانب سے نور مقدم کے قتل میں ملوث ملزم ظاہر جعفر کوتین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔مدعی کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل چاقو برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزم سے برآمد کیا گیا پستول اور آہنی مکا بھی قبضے میں لے لیا ہے۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا موبائل ریکور کرنا ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید دو روز کیلیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت کی جانب سے ملزم کوپیر کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔