نون لیگی کارکنان کو 300 میٹر کے فاصلے پرانتخابی کیمپ لگانے کا کہا گیا ہے۔فائل فوٹو
نون لیگی کارکنان کو 300 میٹر کے فاصلے پرانتخابی کیمپ لگانے کا کہا گیا ہے۔فائل فوٹو

پولیس نے مسلم لیگ نون کا انتخابی کیمپ اکھاڑ دیا

آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے، پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

گوجرانوالہ میں آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں پولنگ ہو رہی ہے جہاں پولیس نے پولنگ اسٹیشن کے باہر مسلم لیگ نون کا انتخابی کیمپ اکھاڑ دیا۔انتخابی کیمپ گوجرانوالہ میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 2 کے باہر لگایا گیا تھا۔

گوجرانوالہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ انتخابی کیمپ پولنگ اسٹیشن سے 300 میٹر سے کم فاصلے پرلگایا گیا تھا۔گوجرانوالہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نون لیگی کارکنان کو 300 میٹر کے فاصلے پرانتخابی کیمپ لگانے کا کہا گیا ہے۔