وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں عام انتخابات سے قبل سیاسی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے قبل کرائیں جائیں گے جو کہ سیاسی بنیادوں پر ہوں گے، ہمیں مردم شماری پراعتراضات ہیں جس کے ثبوت سی سی آئی میں پیش کیے ہیں اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے بحث کرانے کے لیے بھی خط لکھا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی افغان نمائندے سے ملاقات کا میڈیا پر سنا ہے ، ہماری خارجہ پالیسی ناکام جا رہی ہے ایران، افغانستان اور چین سے ہمارے رابطے متاثر ہو رہے ہیں تاہم ہم چین سے اچھے رابطوں کی کوشش میں ہیں۔