وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی خبرناک صورتحال کی نشاندہی کی گئی ، وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے شہریوں پر شام 6بجے کے بعد غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کر دی ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی اور کمشنر کراچی کو مکمل پابندی لگانے کی ہدایت کی کہا کہ کراچی میں ٹیوشن سینٹر فوری طور پر بند کیے جائیں ، جمعہ کو کراچی میں کورونا کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لوں گا، صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات کریں گے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ناصر شاہ ، مرتضیٰ وہاب اور اویس شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ، کمیٹی اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کرے گی ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے لوگ زیادہ تر غریب ہیں ، کورونا معاملے میں ان کا خیال کرنا ہے ، وزیراعلی نے سیکریٹری صحت کو تمام نجی ہسپتالوں سے واٹس ایپ گروپ بنانے کی ہدایت کی تاکہ پرائیویٹ سیکٹر کیساتھ کوآرڈینیشن رہے ۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کمیٹی سیاسی جماعتوں سے بھی بات کرے گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا صورتحال پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔