بارات غازی سے آزاد کشمیرجارہی تھی،فائل فوٹو
بارات غازی سے آزاد کشمیرجارہی تھی،فائل فوٹو

مسافر بس الٹ جانے کے باعث پانچ افراد جاں بحق

لیہ۔جمن شاہ کے قریب مسافر بس الٹ جانے کے باعث پانچ افراد جاں بحق جبکہ 26زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس کوٹ ادو سے راولپنڈی جارہی تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی افراد کوڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر(ڈی ایچ کیو) ہسپتال لیہ میں منتقل کیا۔متعلقہ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔