پولیس کے مطابق ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ۔فائل فوٹو 
پولیس کے مطابق ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ۔فائل فوٹو 

13سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

کامونکی کے علاقہ بوپڑا کلاں میں 13سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بوپڑا کلاں کی 13سالہ رہائشی بچی گھر سے دکان پر سودا سلف لینے کی غرض سے گئی تو موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے بچی کو اغواکرلیا، ملزمان نے نہر رتہ جھال پر لے جا کر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ، بعد ازاں ملزمان بچی کو نہر کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے بچی کا میڈیکل کرایا جس میں بچی سے اجتماعی زیادتی ثابت ہو گئی ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ۔