عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے خاموشی سے نکاح کر لیا مگر ان کی رخصتی آئندہ برس ہو گی ۔
جمشید دستی گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے نکاح کی تصدیق بھی کی ،ان کے نکاح گزشتہ روز سادگی کے ساتھ پشاور کے مہمند قبیلے کی خاتون سے ہوا ۔
جمشید دستی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو 10 ہزار روپے حق مہر لکھ کر دیا ہے ، جبکہ محترمہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہے ۔
واضح رہے کہ جمشید دستی نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2021 میں شادی کر لیں گے مگر پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی بہت ہے ، رخصتی اس حکومت کے رخصت ہونے کے بعد کریں گے ،ان کا اب بھی یہی کہنا ہے کہ دعا کریں یہ حکومت چلی جائے تو رخصتی کروں ، مہنگائی کے باعث ولیمے میں دال کھلانے کے پیسے بھی نہیں ۔