پنجاب میں پیپلزپارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔فائل فوٹو
پنجاب میں پیپلزپارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔فائل فوٹو

ایل اے 16 باغ 3 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری

آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں باغ کے حلقے ایل اے 16 باغ 3 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

باغ کے ان 4 پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار کو اس حلقے میں 199 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار قمر الزمان 22 ہزار 307 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔چاروں پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قراردیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔ان چاروں پولنگ اسٹیشنز پر 400 پولیس اہلکار اور کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں۔