کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز ایم وی ہینگ ٹانگ 77 سے 50 ہزار لیٹر ٹینکرکے ذریعے ایندھن نکالنے کا کام تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہاز سے ایندھن نکالنے کا عمل آج صبح 5 بجے سے جاری ہے جبکہ جہاز سے ایندھن نکالنے کا عمل آج صبح 9 بجے تک مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
کے پی ثی ، پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی کے ادارے اپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایمبولینس اور رضاکاروں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 11 سے 12 بجے کے دوران سمندر میں پھر اونچی لہریں بننا شروع ہونگی ، ممکنہ طور پر اس دوران اپریشن شام 4 بجے تک بند کردیا جائیگا۔