لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی۔فائل فوٹو
لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی۔فائل فوٹو

آزاد کشمیر انتخابات ۔ پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کیلیے6 امیدوار نامزد کر دیے

مظفر آباد۔آزاد کشمیر انتخابات کے بعدآٹھ مخصوص نشستوں کیلیے پی ٹی آئی نے 6 امیدوار وں کو ٹکٹس جاری کر دیں۔

ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر رفیق نیئر، علما مشائخ کی نشست کیلیے پیر مظہر الحق کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ سمندر پار آباد کشمیریوں کی نشست پر چوہدری محمد اقبال کو ٹکٹ ملا جبکہ خواتین کی مخصوص نشتوں کیلیے تقدیس گیلانی، بیگم امتیاز نسیم اور صبیحہ صدیق کو ٹکٹ دیا گیا۔

پیپلزپارٹی نے نبیلا ایوب، شاہین کوثر ڈاراور شازیہ اکبرکو ٹکٹ دیا جبکہ ن لیگ کی جانب سے خواتین کی نشست کے لیے نسیمہ وانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

آزاد کشمیر کی آٹھ مخصوص نشستوں میں سے پی ٹی آئی کو چھ نشستیں ملنے کی امید ہے جبکہ خواتین کی دو نشستیں اپوزیشن کے حصے میں آئیں گی۔