جسٹس محسن اختر کیانی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

جسٹس محسن اختر کیانی نے خود کو قرنطینہ کر لیاہے جبکہ ان کا سٹاف بھی وائرس سے متاثر ہو گیاہے ۔

               
July 30, 2021 · اہم خبریں, قومی
جسٹس بابر ستار کے اسٹاف میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔فائل فوٹو

جسٹس بابر ستار کے اسٹاف میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ۔

نجی ٹی وی نے عدالتی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے خود کو قرنطینہ کر لیاہے جبکہ ان کا اسٹاف بھی وائرس سے متاثر ہوگیاہے ۔

اس کے علاوہ جسٹس بابر ستار کے اسٹاف میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ، جسٹس محسن اختر کیانی کے تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے ۔ کمرہ عدالت کو ڈس انفیکٹ بھی کر دیا گیاہے ۔