ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفی وزیراعظم کو ارسال کردیا۔

وزیراعظم کے ایک مشیر نے استعفی دیدیا

وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفی دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹرعشرت حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، وزیراعظم نے انہیں  ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمے داری سونپی تھی تاہم کام جاری رکھنے میں رکاوٹوں کے سبب ان کے تحفظات تھے جو آج عہدے سے مستعفی ہونے کا سبب بنے۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفی وزیراعظم کو ارسال کردیا تاہم وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک ان کا استعفی منظور نہیں کیا۔

واضح رہے ڈاکٹر عشرت حسین سابق گورنراسٹیٹ بینک اور مختلف حکومتوں کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔