مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو
مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو

ملک میں کورونا سے مزید86 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کرونا پھر پنجے گاڑنے لگا، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے سبب مزید86 مریض انتقال کرگئے جبکہ چار ہزار 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 203 ٹیسٹ کیے گئے ، ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 295 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 77 ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 213، پنجاب میں تین لاکھ 55 ہزار 483، اسلام آباد میں 86 ہزار 945، بلوچستان میں 30 ہزار 162، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 819 اور گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار 8 ہو گئی ہے۔