پاکستانی شہری عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے

سعودی حکومت نے پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا، فیصلہ پاکستان سمیت 13 ممالک پر لاگو ہوگا۔

               
August 1, 2021 · اہم خبریں, قومی
صرف پابندیوں سے مستثنیٰ ممالک کے مسلمان ہی سعودی عرب میں داخل ہو کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے ۔ فائل فوٹو

صرف پابندیوں سے مستثنیٰ ممالک کے مسلمان ہی سعودی عرب میں داخل ہو کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے ۔ فائل فوٹو

سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث اس سال بھی پاکستانیوں کیلیے عمرہ پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ، فیصلہ پاکستان سمیت 13 ممالک پر لاگو ہوگا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان کے مطابق سعودی وزارت صحت و جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے ، صرف پابندیوں سے مستثنیٰ ممالک کے مسلمان ہی سعودی عرب میں داخل ہو کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے ۔

جن ممالک پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے ان میں پاکستان ، بھارت، مصر ، ترکی ، انڈونیشیا ، برازیل ، جنوبی افریقہ ، متحدہ عرب امارات ، اتھوپیا ، ویت نام ، لبنان اور افغانستان شامل ہیں ۔