سندھ میں چار لاکھ 63 ہزار 167افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو
سندھ میں چار لاکھ 63 ہزار 167افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس کے باعث مزید 40 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد23 ہزار462 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 8.61فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئےجن میں مزید چار ہزار 858نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 85 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 848، پنجاب میں تین لاکھ 57 ہزار 735، اسلام آباد میں 88 ہزار 93، بلوچستان میں 30 ہزار 502، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891 اور گلگت بلتستان میں آٹھ  ہزار 212 ہو گئی ہے۔