عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر اطلاق ہوگا۔فائل فوٹو
عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر اطلاق ہوگا۔فائل فوٹو

سندھ کی جیلوں میں قیدیوں سے اہل خانہ کی ملاقاتوں پر پابندی عائد

کورونا وبا کے باعث سندھ کی جیلوں میں قیدیوں سے اہل خانہ کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ بھرکی جیلوں میں قیدیوں سے ان کے اہل خانہ اورعزیزوں کی ملاقات پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے، جیل حکام کا کہنا ہے کہ اگر جیلوں میں کورونا وائرس پھیل گیا تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے آئی جی سندھ جیل خانہ جات قاضٰ نذیر احمد نے کہا ہے کہ جیلوں میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے، جیلوں میں اضافی واش بیسن نصب کیے گئے ہیں، ہاتھ دھونے کی تلقین بھی کی جاتی ہے۔