فائل فوٹو
فائل فوٹو

اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت انتہائی ناساز۔ وینٹی لیٹر پر منتقل

ماضی کے یادگار مزاحیہ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ دردانہ بٹ کو طبیعت ناسازی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان کے مزاحیہ ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرنے والی ماضی کی مشہوراداکارہ دردانہ بٹ شدید علیل ہیں۔ اداکار و میزبان خالد ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پراداکارہ کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع دی اوران کے لیے دُعاؤں کی اپیل کی۔

خالد بٹ نے سینئر اداکارہ کی طبعیت خرابی سے متعلق بتایا کہ دردانہ بٹ شدید علیل ہیں اور انہیں طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 83 سالہ دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں معین اخترکے ساتھ کیا تھا۔

سینئر اداکارہ کو ان کی بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں سال 1985 میں پی ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔