مظفرآباد۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں علما و مشائخ، سمندر پار تارکین وطن اور ٹیکنو کریٹس کی سیٹیں تحریک انصاف نے جیت لیں۔ تینوں امیدواروں نے 27،27 ووٹ حاصل کیے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں پرانتخابات ہوئے۔ علما و مشائخ کی نشست پر مظہر سعید، ٹیکنو کریٹ کی نشست پر رفیق نیئر جبکہ اوورسیز کی نشست پر تحریک انصاف کے محمد اقبال کامیاب ہوئے۔ مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے تینوں امیدواروں نے 27 ووٹ حاصل کیے۔
اس طرح آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔
53 ارکان پر مشتمل ایوان میں پی ٹی آئی نشستوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی 12 اور مسلم لیگ ن کی 7 نشستیں ہیں، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔
یپلزپارٹی کی12 میں سے 2 نشستیں چوہدری یاسین نے حاصل کی ہیں، چوہدری یاسین ایک نشست چھوڑیں گے جس پر ضمنی الیکشن ہوگا۔