اسلام آباد۔ چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت کو کشمیر پریمئیرلیگ پرآئی سی سی کے واضح جواب سے سفارتی محاذ پرایک اورناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم کشمیر پریمئیرلیگ شیڈول کےمطابق ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی کا بھارت کو کشمیر پریمئیرلیگ پر واضح جواب بھارت کی سفارتی محاذ پرایک اورناکامی ہے، بھارتی سازشوں کےباوجود کے پی ایل شیڈول کےمطابق ہوگی۔
چیئرمین کشمیرکمیٹی نے امید ظاہرکی کہ پی سی بی جلد فخر زمان، شاداب خان ، عثمان قادر،امام الحق اور محمد حسنین کواین اوسی جاری کرے گا۔
انھوں نے بھارتی حکومت سےدرخواست کی کہ کھیل کوسیاست سےالگ رکھے، کھیل عوام کوجوڑتےہیں جبکہ نفرتیں لوگوں کو توڑتی ہیں، کرکٹ جینٹل مین گیم ہے، بھارت اپنی گندی سیاست سےآلودہ نہ کرے۔