شہر قائد میں لاک ڈاؤن کی آڑ میں پولیس اہلکاروں کی شہریوں سے رشوت خوری کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤںٹ پر ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اہلکار کے ساتھ الجھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤں میں … پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے pic.twitter.com/w33Wnm51EW
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 2, 2021
عامر لیاقت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ” اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤں میں ، پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے۔