ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو

کورونا وائرس سے مزید 67  افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 67  افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین ہزار 582نئے کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونےو الوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہو گئی جبکہ کورونا سے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 43  ہزار 277  ہو گئی ہے ۔ ملک بھر میں 75 ہزار  373 افراد تاحال زیر علاج ہیں ۔ نو لاکھ 44 ہزار 375 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔

سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں  تین لاکھ 87   ہزار 261   کورونا کیسز سامنے آئے ، چھ ہزار 57 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ  33  ہزار  201 افراد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں 48  ہزار 3 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ  58  ہزار   387  افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ 11 ہزار 83  افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ صوبے میں13  ہزار 775  افراد تاحال زیر علاج ہیں ، تین لاکھ 33  ہزار 529   افراد نے وائرس کو شکست دیکر واپس زندگی کا رخ کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 88 ہزار 344   افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 804اموات ہوئیں ، 88  ہزار  344  افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ وفاقی دارالحکومت میں تین  ہزار 973 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  45  ہزار 36   افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، چار ہزار 477  افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک لاکھ 36  ہزار 477  افراد تندرست ہوئے ، خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد چار ہزار 352 ہے ۔

بلوچستان میں 30 ہزار  627  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 328 افراد کی اموات ہوئیں ، 29 ہزار 22 افراد صحتیاب ہوئے ، ایک ہزار 277 ایکٹو کیسز ہیں ۔

گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار  318  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 147 افراد جان کی بازی ہار گئے ، سات ہزار 316افراد صحتیاب ہوئے ، گلگت میں 855  کورونا کیسز زیر علاج ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 25  ہزار 34  افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 633 افراد کی وفات ہوئیں جبکہ  21  ہزار  263 افراد علاج کے بعد صحتمند زندگی گزار رہے ہیں ۔ ریاست میں تین ہزار 138  ایکٹو کیسز ہیں ۔