ریلوے ملازمین کو ویکسی نیشن کرانے کیلیے 31اگست تک مہلت

یکم ستمبر سے ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں سے دس فیصد اضافی کرایہ وصول کیا جائے گا۔

               
August 3, 2021 · اہم خبریں, قومی
اس اقدام کا مقصد مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو

اس اقدام کا مقصد مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا کے خونی وار جاری ہیں جب کہ روزانہ ہزاروں نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ، محکمہ ریلوے نے اپنے ملازمین کو ویکسی نیشن کرانے کیلیے 31اگست کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے کہا گیا کہ31اگست تک ویکسی نیشن نہ کرانے والے ملازمین کی یکم ستمر کو تنخواہ بند ہو جائے گی جبکہ یکم ستمبر سے ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں سے دس فیصد اضافی کرایہ وصول کیا جائے گا، جنوری 2022سے بیس سال سے اوپر کے بغیر ویکسین والے افرا د کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی ۔

محکمہ ریلوے نے کہا کہ تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر ویکسی نیشن سینٹر قائم کر دیے ہیں ۔