چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرلیا اور خالد منصور کو معاون خصوصی سی پیک امور تعینات کردیا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم کی طرف سے خالد منصور کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر کامزید کہنا تھا کہ عاصم سلیم باجوہ اب سی پیک کو نہیں دیکھیں گے۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی سی پیک امور تعینات کردیا ہے ۔اس حوالے سےعاصم سلیم باجوہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے بطور چیئرمین 2 سال مکمل کرلیے ہیں۔
عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھاکہ اللہ کا شکر گزار ہوں، جس نے سی پیک جیسے اہم ادارے کو چلانے کا موقع دیا۔