اسلام آباد بنی گالہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے میاں بیوی کو قتل کردیا ۔ قتل کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
با خبر ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت شاہد رحمٰن اور آمنہ کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں گھر میں گھس کر قتل کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق میاں بیوی کو نامعلوم ملزمان نے گھرمیں گھس کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔بنی گالہ پولیس نےبیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے