اسلام آباد۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 40ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار جبکہ 2 کی اموات ریکارڈ ہوئی۔قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی ہیلتھ ورکرز پر کورونا سے متعلق رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد17ہزار 116ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق وزارت قومی صحت کو ارسال کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں ملک میں37 ڈاکٹر اور تین ہیلتھ اسٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ 10ہزار 261ڈاکٹرز،دوہزار 423نرسز اورچار ہزار 432ہیلتھ سٹاف کورونا پازیٹو ہوئے ہیں، ملک میں تاحال168ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 453ہیلتھ ورکرز گھر جبکہ 30ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔