وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔با خبر ذرائع کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔
با خبرذرائع کے مطابق اس موقع پر افغانستان میں قیام امن اور پاکستان کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔