ملز م نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔فائل فوٹو
ملز م نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے سوشل میڈیا پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتارکیے گئے ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور سمیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملز م نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا سلسلہ ابھی جار ی ہے۔