حادثے میں زمین پرکسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو
حادثے میں زمین پرکسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گرکر تباہ

اٹک۔پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گرکر تباہ ہوگیا جبکہ دونوں پائلٹس طیارے سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو ا ہے جبکہ حادثے میں زمین پرکسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان کے مطابق طیارہ آبادی سے دور گرا جس کی وجہ سے کوئی جانی و مالی نقسان نہیں ہوا تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطح کا انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔