دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو
دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو

کراچی۔ دہشتگردی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی۔پولیس نے ملک دشمن ایجنسی کے پیروکار، سہولت کار اور دہشتگردی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کیماڑی پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ  بڑی کاروائی کرتے ہوئے میرا ناکہ شیرشاہ سے ملک دشمن ایجنسی کے پیروکار، سہولت کار اور دہشتگردی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ دونوں ملزمان کی شناخت ندیم علی عرف روپلو ولد خیر محمد مغیری اور وسیم علی آریجو ولد سکندر علی آریجو کے نام سے ہوئی ہے اورگرفتاری کے وقت ان کے قبضہ سے دو ہینڈ گرنیڈ ور ملک دشمن لٹریچر پر مبنی سی ڈی بر آمد ہوئی۔

فدا حسین جانوری کے مطابق ملزمان پڑوسی ملک دشمن ایجنسی کے آشیرباد سے سوشل میڈیا پر ملک دشمن پروپیگنڈہ اور دہشتگردانہ کاروائیوں کے لیے نئے لوگوں تیارکرنے اورکارروائیوں کی پلاننگ میں ملوث ہیں، ملزمان ریلوے ٹریک، کوئلہ کی ٹرین اورگیس پائپ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسرز کی ریکی بھی کرتے رہے ہیں، جب کہ دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔