ملزمان کی فائرنگ سے مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوئے، انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ ذندگی کی بازی ہار گئے
ملزمان کی فائرنگ سے مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوئے، انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ ذندگی کی بازی ہار گئے

لاہورمیں شادی کی تقریب میں فائرنگ،نامزد صوبائی وزیرکابھائی جاں بحق

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ پر فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں اسد کھوکھر کا بھائی مبشر کھوکھر جاں بحق ہوگئے۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے۔ فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ کے نکلنے کے بعد پیش آیا ۔فائرنگ سے مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوئے، انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ ذندگی کی بازی ہار گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو حملہ آور گھات لگاکر گیٹ پر موجود تھے، وزیراعلیٰ کے اسٹاف نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا۔صوبائی وزیر سمیت تینوں بھائی وزیراعلیٰ پنجاب کوگیٹ پر چھوڑنے آئے تھے، فائرنگ کے واقعے کے بعد دعوت ولیمہ منسوخ کردی گئی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔