پنجاب کے شہر ڈسکہ کے ضلع لدھے میں 7 سال کے طالب علم زین علی کی لاش گاؤں کے قریب میں موجود کھیتوں سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق زین علی گزشتہ روز لاپتہ ہوا تھا، جس کو اہل خانہ نے اپنے طور پر تلاش کرنے کی کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا رہا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس کو گمشدگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس حوالے سے بمبانوالہ پولیس نے اہل خانہ کی درخواست پر اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمے میں دیگر دفعات شامل کی جائیں گی۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہےجس سے تفتیش کی جارہی ہے۔7 سالہ طالب علم کی لاش ملنے کے بعد گاؤں میں خوف کی فضا پھیل گئی ہے جبکہ مقتول کی ماں غم کی وجہ سے ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے۔