شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چوکی پردہشتگردوں کاحملہ،1سپاہی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہو گئے ہیں

               
August 7, 2021 · اہم خبریں, قومی
34 سالہ لائنس نائیک اسلام الدین نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید (فائل فوٹو)

34 سالہ لائنس نائیک اسلام الدین نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید (فائل فوٹو)

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا ایک اور جوان فرض پر قربان ہو گیا، شمالی وزیرستان میں 29 سالہ سپاہی شاہد دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گیا۔

اس حوالے سے  آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں سیکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، اس دوران پاک فوج کی طرف سے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہو گئے ہیں۔ فورسز کا دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، فورسز کے جوانوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔