اے این پی کےرہنماعبیداللہ کاسی کو 26 جون کو کچلاک کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا اور ان کی لاش 5 اگست کو پشین کے علاقے سرانان سے برآمدہوئی تھی
اے این پی کےرہنماعبیداللہ کاسی کو 26 جون کو کچلاک کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا اور ان کی لاش 5 اگست کو پشین کے علاقے سرانان سے برآمدہوئی تھی

عبیداللہ کاسی قتل میں ملوث ملزمان کوپولیس مقابلےمیں مارنےکادعویٰ

بلوچستان کے شہر پشین میں پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلےمیں 5 افراد ہلاک ہوگئے جن کے متعلق پولیس نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ افراد عوامی نیشنل پارٹی کے مقتول رہنماعبیداللہ کاسی کےاغوا اور قتل میں ملوث تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کےقبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے،ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

اے این پی کےرہنماعبیداللہ کاسی کو 26 جون کو کچلاک کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا اور ان کی لاش 5 اگست کو پشین کے علاقے سرانان سے برآمدہوئی تھی۔ عبیداللہ کاسی کے قتل کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے میں احتجاج اور تین روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے۔