نوٹیفکیشن جمعے سےقبل جاری کر دیاجائےگا۔فائل فوٹوا۔
نوٹیفکیشن جمعے سےقبل جاری کر دیاجائےگا۔فائل فوٹوا۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد کاروباری مراکز کھل گئے

سندھ حکومت نے شہر قائد میں کورونا وائر س کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لیے لگائے گئے لاک ڈاﺅن کی پابندیوں میں نرمی کے بعد کاروباری مراکز کھل گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آٹھ روز کے بعد آج سے کاروبار صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کرنے کی اجازت دے دی ہے ، شہر کی تمام مارکیٹیں جن میں حیدری ، نارتھ ناظم  آباد ،نیو کراچی،لانڈھی کورنگی،ملیر، زینب مارکیٹ ، لیاقت آباد ، صدر،بولٹن مارکیٹ،ایم اے جناح روڈ اور واٹر پمپ کے بازاروں سمیت تمام بازاروں میں آج سے کاروبار کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد، سکھر ، میر پورخاص، نوابشاہ اور گھوٹکی میں بھی کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق بازاراور شاپنگ مال رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھا جائے گا۔ صوبے بھر میں مزارات بدستور بند رہیں گے اور ریسٹورنٹس میں انڈورڈائننگ کی پابندی برقرار ہے تاہم ڈائننگ آؤٹ رات 10 بجےتک ہوگی۔

شادی بیاہ کی تقریبات کھلے مقامات پر ہوسکیں گی، شادی کی تقاریب میں 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔ کھیلوں کے مقابلوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے، انڈور جم میں صرف ویکسین لگوانے والےجاسکیں گے۔