اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائل فوٹو
اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائل فوٹو

پنچایت کے دوران فائرنگ۔جمشید دستی کے بھائی کوقتل کردیا گیا

مظفر گڑھ کے علاقے پیر جہانیاں میں فائرنگ کرکے سربراہ عوامی راج پارٹی جمشید دستی کے بھائی کوقتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق  فائرنگ نامعلوم افراد نے کی۔ فائرنگ کے نتیجےعوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا بھائی مشتاق دستی جاں بحق ہوگیا ۔فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

سابق ایم این اے جمشید دستی کے بڑے بھائی مشتاق خان پہلوان پیر جہانیاں میں ایک پنچایت میں موجود تھے۔ دوسرے فریق نے فائرنگ کردی جس سے مشتاق خان دستی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ ملتان روڈ پر واقع ہوٹل میں ہوئی۔

مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفراقبال اعوان نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان اورڈی پی او مظفرگڑھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔