اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کورونا سے اموات میں پھر اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 86افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین ہزار884 نئے کیسز سامنے آگئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے مطابق حالیہ اموات کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار چار ہو گئی جبکہ ملک بھر میں اب تک کورونا سے دس لاکھ 75ہزار504افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے نو لاکھ 67 ہزار73افراد روبصحت ہوئے ، ملک بھر میں 84ہزار427ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔
سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ ایک ہزار 790کورونا کیسز سامنے آئے ، چھ ہزار 235 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ 37ہزار 459 افراد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں 48 ہزار 96 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں ۔
پنجاب کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 65 ہزار 824 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ 11ہزار 239 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ صوبے میں 18 ہزار 507 افراد تاحال زیر علاج ہیں جبکہ تین لاکھ 36 ہزار 78 افراد نے وائرس کو شکست دیکر واپس زندگی کا رخ کیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 91 ہزار 217 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،821 اموات ہوئیں ، 85 ہزار 365 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ وفاقی دارالحکومت میں پانچ ہزار31 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 56 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، چار ہزار 570 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک لاکھ 38 ہزار 126 افراد تندرست ہوئے ، خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد چھ ہزار 360ہے ۔
بلوچستان میں 31 ہزار 234 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 332 افراد کی اموات ہوئیں ، 29 ہزار 712 افراد صحتیاب ہوئے ، ایک ہزار 190 ایکٹو کیسز ہیں ۔
گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار 876 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 157 افراد جان کی بازی ہار گئے ، سات ہزار 845 افراد صحتیاب ہوئے ، گلگت میں 874کورونا کیسز زیر علاج ہیں ۔