محرم الحرام کا چاند نظر آگیا
یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات ہوگا۔مولانا عبدالخبیر آزاد
August 10, 2021 · قومی
ربیع الاول1443کا چاند7اکتوبرکی شام کودیکھا جا سکے گا۔فائل فوٹو
کوئٹہ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام کا چاند نظرآگیا ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ یکم محرم الحرام 10 اگست بروز منگل کو ہوگی اور یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات ہوگا۔ملک کے بیشتر علاقوں مٰیں مطلع ابر آلود تھا تاہم کچھ علاقوں میں مطلع صاف تھا۔پشاور سمیت دیگر علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں اور چاند کی رویت کے حوالے سے فیصلہ متفقہ ہے۔چاند دیکھنے کے عمل میں وزارت سائنس اور محکمہ موسمیات نے بھی معاونت فراہم کی۔