مظفرآباد۔آزاد کشمیر حکومت کو کابینہ کی تشکیل میں مشکلات پیش آنے لگی،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کابینہ کی تشکیل سے قبل ہی دھڑے بندی کا شکار ہوگئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیرسٹرسلطان محمود اور سردار تنویرالیاس کی زیرصدارت اسمبلی ارکان کے الگ الگ اجلاس ہوئے جن میں وزارتوں کی تقسیم پرقیادت کواعتماد میں نہ لینے پر تشویش کااظہار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹرسلطان کی زیر صدارت اجلاس میں زیادہ وزارتیں لینے کی حکمت عملی پرگفتگو کی گئی جبکہ تنویرالیاس کی زیرصدارت اجلاس میں کابینہ کی تشکیل اورکشمیرکونسل الیکشن پرمشاورت کی گئی۔سردارتنویرالیاس کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسپیکرانوارالحق سمیت سینئر پارلیمنٹیرینزنے شرکت کی۔