گرین لائن بس منصوبے کے لیے 80 بسیں تیار ہو گئیں۔گورنر سندھ

بسوں سے لدے دو بحری جہاز چینی بندگاہ سے کراچی پورٹ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ٹوئٹ

               
August 10, 2021 · اہم خبریں, قومی
2 جہازوں پر لدی 40 بسیں جلد پاکستان پہنچ جائیں گی۔فائل فوٹو

2 جہازوں پر لدی 40 بسیں جلد پاکستان پہنچ جائیں گی۔فائل فوٹو

کراچی میں وفاقی حکومت کے زیر اہتمام گرین لائن بس منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔ گرین لائن بس منصوبے کے لیے 80 بسیں تیار ہو گئیں۔ بہت جلد یہ بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 2 جہازوں پر لدی 40 بسیں جلد پاکستان پہنچ جائیں گی، جہاز تیانجن پورٹ سے اگست کے وسط تک نکل جائیں گے، اس کے بعد ایک ہفتہ کے دوران بسیں کراچی پہنچیں گی۔ گرین لائن بس منصوبے سے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کے مسائل سے کچھ ریلیف ضرور ملے گا۔