انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 31پیسے کا اضافہ سامنے آیا۔فائل فوٹو
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 31پیسے کا اضافہ سامنے آیا۔فائل فوٹو

روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرکم ہوگئی

 انٹربینک اوراوپن دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرکم ہوگئی۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ اس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر طلب ورسد کے تناظر میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر مزید 15 پیسے کی کمی سے 163.75 روپے پر بند ہوئی۔

دوسری طرف اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 10پیسے کی کمی سے 164روپے کی سطح پر بند ہوئی۔