پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔فائل فوٹو
پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔فائل فوٹو

افغان تنازع میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی ، اٹلی ، ہالینڈ اور فرانس کے سفیروں کی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے ،افغان تنازع میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں ،ہماری واحد خواہش افغانستان میں امن واستحکام ہے ،پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ،مشترکہ مفادات پر مبنی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں ۔