جشن آزادی کی خوشی 10 سالہ بچی کی جان لے گئی

راولپنڈی میں جشن آزادی کی خوشی میں آتش بازی جان لیوا ثابت ہوئی۔10 سالہ ایمان ندیم پٹاخوں سے جل گئی تھی۔

               
August 13, 2021 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: جشن آزادی کی خوشی میں آتش بازی سے 10 سالہ بچی ایمان ندیم جل کر جاں بحق ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں جشن آزادی کی خوشی میں آتش بازی جان لیوا ثابت ہوئی۔ 10 سالہ ایمان ندیم پٹاخوں سے جل گئی جس کے بعد اسے فوری طورپراسپتال لے جایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئی۔

بچی کے والد نے پولیس سے آتش بازی کا سامان بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا مطالبہ کیا ہے۔